طارق فضل نے حکومت کی طرف سے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دیدی

اسلام آباد: وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے حکومت کی طرف سے تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔

طارق فضل چوہدری نے یقین دہانی کروائی کہ اگر تحریک انصاف امن و امان کو خراب نہ کرنے کا وعدہ کرے تو وہ تحریک انصاف کے سیاسی لوگوں کی بانی تحریک انصاف ملاقات کروائيں گے۔

تحریک انصاف کے ڈاکٹر نثار جٹ کا کہنا تھا کہ پہلے بھی مذاکرات میں ہم نے مطالبہ کیا تھا کہ ہماری بانی تحریک انصاف تک رسائی کروادیں مگر نہیں کروائی گئی۔

نثار جٹ نے مطالبہ کیا کہ بانی تحریک انصاف تک سیاسی لوگوں کو رسائی دیں۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ