کراچی: شہری کو لوٹ کر فرار ہونیوالے 2 ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی میں شہری کو لوٹ کر فرار ہونے والے 2 ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں  ملزمان شہری کو لوٹ کر فرار ہو رہے تھے کہ اسی دوران پولیس پہنچ گئی اور پھر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

 پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان سے 3 موبائل فون اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے کریم آباد، اپواکالج کےقریب بھی پولیس  مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں زخمی سمیت2 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا۔

Related posts

جعلی سفری دستاویزات اور مشکوک سفری مقاصد پر خاتون سمیت 3 مسافروں کو آف لوڈ کردیاگیا

گلستان جوہر سے نوجوان میر رضا علی خان کی لاش ملنے کے سنسنی خیز مقدمے میں اہم پیش رفت

خیبرپختونخوا میں جعلی اسلحہ لائسنس بنانے اور فروخت کرنے کا ایک بڑا اسکینڈل سامنے آگیا