اسلام آباد کے کتنے ہوٹلوں کو شراب فروخت کرنیکی اجازت ہے؟ تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے ہوٹلوں میں شراب کی فروخت سے متعلق تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں۔

وزارت داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے 5 ہوٹلوں میں شراب فروخت کی قانونی اجازت ہے۔

قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ شراب کی فروخت کے ایل ٹو لائسنس کی فیس 5 لاکھ روپے مقرر ہے جبکہ سالانہ تجدید لائسنس کی فیس ایک لاکھ 50 ہزار مقرر ہے۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ