20 سالہ نوجوان نے 400 شہریوں کے ساتھ نیا ملک بنالیا

ویٹی کن سٹی کے بعد دنیا کا دوسرا سب سے چھوٹا ملک وجود میں آگیا جسے 20 سالہ لڑکے نے  بسایا ہے۔

 آسٹریلوی نوجوان نے 400 شہریوں جنہیں اس سے قبل ’پاکٹ تھری‘ قوم کے نام سے پہچانا جاتا تھا، ان پر مشتمل اپنا نیا ملک بنا لیا۔ 

مذکورہ نوجوان نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اس وقت حاصل کی جب اس نے خود کو فری ریپبلک آف ورڈیس کا صدر قرار دیا۔

ڈینیئل جیکسن نامی آسٹریلوی نوجوان نے 2019 میں ایک ایسی جگہ دریافت کی جو اس سے قبل کسی دوسرے ملک کے زیر انتظام نہیں تھی۔

امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ ایک چھوٹی سی قوم ہے جو کروشیا اور سربیا کے درمیان دریائے ڈینیوب کے کنارے ایک 125 ایکڑ جنگل میں آباد ہے، ان کا اپنا جھنڈا، کابینہ اور کرنسی بھی ہے۔

فری ریپبلک آف ورڈیس میں کروشین اور سربین کے علاوہ انگریزی زبان بولی اور سمجھی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ یورپی ممالک سربیا اور کروشیا کے درمیان متنازع علاقے اور یہاں کے رہائشیوں کو پاکٹ تھری کہا جاتا ہے۔

ڈینیئل جیکسن کو ملک بنانے کا اعلان کرنے پر کروئیشیا کے حکام نے گرفتار کرلیا تھا اور کروئیشیا نے نئے ملک کے اعلان کو قومی سلامتی کےلیے خطرہ قرار دیا تھا۔

Related posts

سمندر میں 7 دن تک بہتے رہنے والا سیاح معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا

تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک بہادر اسکائی ڈائیور نے دنیا کے بلند ترین فعال آتش فشاں پر کامیاب لینڈنگ کرکے حیران کن عالمی ریکارڈ

میوزیم میں کھڑی گاڑی نیویارک میں ٹریفک قوانین توڑنے لگی، امریکی حکام بھی حیران