پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کو بھارت ہراساں کرنے لگا، 4 سفارتکاروں کو گھر خالی کرنے کا نوٹس

بھارت کی جانب سے نئی دہلی میں  پاکستانی ہائی کمیشن کے سفارتکاروں کو ہراساں کیا جانے لگا۔

ذرائع کے مطابق 4 پاکستانی سفارتکاروں کو گھر خالی کرنے کےنوٹس جاری کردیے گئے ہیں، پاکستانی سفارتکار نجی رہائش گاہوں پر کرائے پر مقیم ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ چاروں سفارتکاروں کو ان کے مالک مکان کی طرف سے کانٹریکٹ کی مدت ختم ہونے سے پہلے ہی نوٹس جاری کردیے گئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارتکاروں کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے جبکہ ان کے گھرگیس اور انٹرنیٹ کی سہولیات وقتاً فوقتاً روکی جارہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سفارتکاروں سمیت 17 اسٹاف ارکان کے بھارتی ویزوں میں توسیع بھی بھارتی وزارت خارجہ میں التوا کا شکار ہے، 17 پاکستانی اہلکاروں کے لیے 3 سے 5 ماہ پہلے ویزوں میں توسیع کے بارے میں بھارت کو درخواست کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کا پانی بھی بند کردیا گیا ہے جبکہ پاکستانی ہائی کمیشن میں ڈیڑھ ماہ سے بھارتی اخبارات کی ترسیل بھی بند ہے۔

ذرائع کا بتانا  ہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن نے وزارت خارجہ حکام کو آگاہ کردیا ہے۔

Related posts

خیبرپختونخوا: رواں سال دہشت گردی کے واقعات میں 223 شہری شہید، 570 زخمی

آئی ایم ایف کا بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ بڑھانے پر اظہارِ اطمینان، امداد میں مزید اضافے کا مطالبہ

امیر جماعت اسلامی کا 21 دسمبر سے موجودہ نظام کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان