عامر لیاقت کی مبینہ ویڈیو وائرل کرنے کا کیس، عدالت نے یاسر شامی کو بری کر دیا

کراچی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے عامر لیاقت حسین کی مبینہ ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے میں یوٹیوبر یاسر شامی کی بریت کی درخواست مسترد کرنے کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے بری کر دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کراچی کی عدالت میں یوٹیوبر یاسر شامی کی بریت کی درخواست مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔ 

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ یاسر شامی کے خلاف شواہد موجود نہیں جبکہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی رپورٹ میں بھی یاسر شامی کے خلاف شواہد نہیں تھے۔

وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ایف آئی اے نے مقدمے کے ضمنی چالان میں یاسر شامی کے خلاف شواہد ناکافی قرار دیتے ہوئے کیس سے نام نکالنے کی رپورٹ جمع کرادی تھی۔ 

جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایف آئی اے کی رپورٹ اور بریت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف سیشن عدالت سے رجوع کیا گیا تھا جبکہ عامر لیاقت حسین کی مبینہ ویڈیو وائرل کرنے کی شکایت عامر لیاقت کی بیٹی نے درج کرائی تھی۔

Related posts

مریم نواز کی جانب سے جدید ترین 10 الیکٹرک بسیں آزاد کشمیر پہنچا دی گئی

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا پیپلز پارٹی کے ترجمانوں اور بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ بیانات پر سخت ردعمل

وفاقی حکومت کا 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ