16 اگست سے شہریوں کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف ملنےکا امکان

حکومت کی جانب سے شہریوں کو 16  اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 11 روز  میں برطانوی خام تیل  کی قیمت میں 5 ڈالر 72 سینٹ کی کمی ہوئی جس کے بعد برطانوی خام تیل کی قیمت 71.70 ڈالر سے کم ہوکر 65.98 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

اسی طرح گزشتہ 11 دنوں میں امریکی خام تیل 5  ڈالر  71 سینٹ سستا ہوا جس کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت 69.26 ڈالر سے کم ہوکر 63.48 ڈالر فی بیرل  پر آگئی۔

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل15 اگست کو کیا جائےگا۔

Related posts

وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

حج پروازوں کی معطلی کی خبریں بے بنیاد قرار، انتظامات شیڈول کے مطابق جاری ہیں: وزارت مذہبی امور

پاکستان پنشن نظام میں اصلاحات کے لیے اے ڈی بی سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا منصوبہ