اسلام آباد مری روڈ مدرسے کو مدرسہ انتظامیہ کی مشاورت سے منتقل کیا گیا: وزیر مملکت

اسلام آباد کے مری روڈ مدرسے کو باہمی مشاورت سے منتقل کردیا گیا۔

وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے مطابق مری روڈ پر واقع مدرسے کو مدرسہ انتظامیہ کی مشاورت سے منتقل کیا گیا اور نئے مقام پر 4 کروڑ روپے کی لاگت سے جدید طرز کا مدرسہ تعمیر کیا ہے۔

انہوں نے بتایاکہ نئی جگہ پر 200 طلبہ کے لیے رہائش، کھانے پینے اوردینی تعلیم کی بہترین سہولیات ہیں۔

طلال چوہدری کا کہنا تھاکہ مدارس یا مساجد کی منتقلی علمائے کرام اورانتظامیہ کی مشاورت سے ہی ہوگی۔

انہوں نے اپیل کی کہ مدارس اور مساجد کے بارے میں بےبنیاد افواہیں پھیلانے سے گریز کیاجائے۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا