القادر ٹرسٹ کیس: اشتہاری ملزم کی بنی گالہ میں 405 کنال اراضی نیلام

اسلام آباد: ا لقادر ٹرسٹ کیس کے  اشتہاری ملزم علی ریاض کی موہڑہ نور بنی گالا میں ملکیت اراضی کو نیلام کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اشتہاری ملزم علی ریاض کی موہڑہ نور بنی گالا  میں 405کنال اراضی 34لاکھ 20ہزار روپے فی کینال کے حساب سے نیلام کر دی گئی، اس نیلامی سے  حکومت کو  ایک  ارب 38  کروڑ 51 لاکھ روپے حاصل ہوں گے۔

 علی ریاض کی 405 کینال کی کامیاب بولی لگانے والے خریدار ایڈووکیٹ عثمان نے حتمی بولی لگائی۔

 دوسری جانب فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کی 248 کینال زمین کی نیلامی کیلئے کوئی بولی نہ لگی۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ