پاکستان میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا اداکار کون ہے؟ محسن گیلانی کا انکشاف

پاکستان کے سینئر اداکار محسن گیلانی نے انڈسٹری میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار کا نام بتا دیا۔

محسن گیلانی اداکار کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹر اور رائٹر بھی ہیں اور ان کی خدمات پر انہیں حکومت کی جانب سے ‘پرائیڈ آف پرفارمنس’ (تمغۂ حسنِ کارکردگی) سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

حال ہی میں سینئر اداکار محسن گیلانی نے ایک انٹرویو دیا جہاں انہوں نے انڈسٹری کے حوالے سے گفتگو کی۔

میزبان کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ انڈسٹری میں وہ کون سا اداکار ہے جو سب سے زیادہ معاوضہ لیتا ہے؟

اس سوال کے جواب میں سینئر اداکار نے کہا کہ  انڈسٹری میں ایک ہی ہیرو ہے جو سب سے زیادہ معاوضہ لیتا ہے، وہ فواد خان ہے اور اسے زیادہ معاوضہ لینا بھی چاہیے۔

واضح رہے فواد خان نے پاکستان شوبز انڈسٹری کے ساتھ ساتھ بالی وڈ میں بھی اپنی اداکاری سے لوگوں کے دل جیتے ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ رواں ماہ کی 29 تاریخ کو  بالی وڈ اداکارہ وانی کپور کے ساتھ فواد خان کی فلم ‘عبیر گلال’ بھی ریلیز ہونے جارہی ہے۔

Related posts

امیشا پٹیل نے ہاردک پانڈیا سے ڈیٹنگ کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی، صارف کو کرارا جواب

مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ تنازع میں نیا موڑ، رکن پنجاب اسمبلی کے اداکارہ اور ان کی بہن پر سنگین دعوے

بھارتی پنجابی اداکارہ ایشا رکھی نے معروف ریپر اور گلوکار بادشاہ کے ساتھ مبینہ علیحدگی سے متعلق گردش کرنے والی افواہیں