9 مئی مقدمات: عمران خان کی ضمانت کی 8 اپیلوں پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے 9 مئی کے مقدمات میں عمران خان کی ضمانت کی 8 اپیلوں پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔ 

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے عمران خان کی8 اپیلوں پر سماعت کی جس سلسلے میں متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ 

دوران سماعت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ ضمانت کی درخواست میں فائنڈنگ دی گئی ہیں، ضمانت کے فیصلے میں فائنڈنگ ٹھیک ہے یا نہیں، اس کو فی الحال ٹچ نہیں کرنا اور فی الحال ابھی ہم قانونی معاملات میں نہیں جائیں گے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ابھی قانونی فائنڈنگ کوٹچ کیا تو کسی ایک کےلیے کیس متاثر ہوسکتا ہے،  آج فریقین کے نوٹسز جاری کررہے ہیں۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے سوال کیا کہ کیا ضمانت کیس میں حتمی آبزرویشنز دی جا سکتی ہیں؟ دونوں سائیڈ کے وکلا قانونی سوالات پر معاونت کریں اور وکلا آئندہ سماعت تک لیگل ایشوز پر تیاری کرلیں۔ 

بعد ازاں عدالت نے ضمانت کی 8 اپیلوں پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزیدسماعت 19 اگست تک ملتوی کردی۔ 

Related posts

پنجاب حکومت 16 جون کو تیسرا بجٹ پیش کرے گی، کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں ہوگا: مجتبیٰ شجاع الرحمن

قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس مؤخر، ترقیاتی بجٹ کی منظوری میں تاخیر کا امکان

گلگت بلتستان کو نظر انداز کیا گیا، ہمارے علاوہ کسی جماعت نے یہاں ترقیاتی کام نہیں کیے، نواز شریف