مریم نواز کی ٹوکیو کی پہلی خاتون نائب گورنر ماتسوموتو آکیکو سے ملاقات

پہلی خاتون وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ٹوکیو کی پہلی خاتون نائب گورنرمحترمہ ماتسوموتو آکیکو(MATSUMOTO Akiko) سے ملاقات کی ٹوکیو کی پہلی خاتون نائب گورنر ماتسو موتو آکیکونے پہلی خاتون وزیراعلی بننے پر مریم نواز کو پرتپاک مبارک دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ٹوکیو میٹروپولیٹن آفس آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیاپاکستان اور جاپان کی خواتین لیڈرشپ کے درمیان روابط کے فروغ پر اتفاق کیا گیا
وزیراعلی مریم نواز نے ماتسو موتو آکیکوکوٹوکیو کی پہلی خاتون نائب گورنر بننے پر مبارک دی دونوں قائدین کے درمیان گفتگو ہوئی کہ خواتین کا قائدانہ کردار پاکستان اور جاپان کی قدر مشترک ہے، مریم نواز کا کہنا تھا کہ جاپان حکومت میں 35 سال سے خدمات عامہ میں آپ کا کردار قابل فخر اور لائق تحسین ہے، دونوں رہنماﺅں کا پاکستان اور جاپان میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا گیاملاقات میں پنجاب اور جاپان کے درمیان دوطرفہ تعاون، مختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبوں کے آغاز پر بھی گفتگو کی گئی۔مریم نواز نے کہا کہ انفراسٹرکچر ، شہری ترقی ، قابل تجدید انرجی اورصاف پانی کے شعبوں میں جاپان کے تجربات اور جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ چاہتے ہیں،ملاقات میں ستھرا پنجاب کو ٹوکیو کی ’کلین اتھارٹی ‘ کی طرز پر استوار کرنے پر بھی بات چیت کی گئی وزیراعلی مریم نوازنے عوام کو سفر کی بہترین سہولت ، پنجاب کو صاف اور سرسبز بنانے کے منصوبوں سے آگاہ کیا ۔مریم نواز نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے انقلابی منصوبے شروع کئے ہیں،جاپان ترقی اور اقدار کا شاندار امتزاج اور قابل رشک مثال ہے۔

Related posts

پاکستان کا چاند پر روبوٹ بھیجنے کا اعلان — سپارکو 2028 تک مشن مکمل کرے گا

سرگودھا میں بس میں خواتین سے چھیڑ چھاڑ کرنے والا ہائی وے پیٹرولنگ اہلکار گرفتار

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شہریوں کے لیے صاف پانی کا تحفہ، “چیف منسٹر صاف پانی پروگرام” کا آغاز