برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کا وزیراعظم شہباز شریف کے نام خط

برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے پاکستان میں حالیہ مون سون و سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہونے والے جانی و مالی نقصان پر وزیراعظم شہباز شریف کے نام خط لکھ دیا

برطانوی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور پاکستانی عوام سے جانی نقصان پر دلی تعزیت کرتا ہوں۔برطانوی حکومت اور برطانوی عوام کی طرف سے پاکستان میں ہونے والے حالیہ مون سون کے پیش نظر افسوسناک صورتحال اور بڑے پیمانے پر تباہی پر گہرے دکھ کا اظہار کرتا ہوں۔ میری دلی ہمدردیاں تمام متاثرین کے ساتھ ہیں۔برطانیہ میں مقیم پاکستان سے تعلق رکھنے والے بہت سے خاندانوں کے لیے یہ صورتحال قابل تشویش ہے۔ تمام برطانوی عوام پاکستانی عوام کے ساتھ اس مشکل وقت میں اظہار یکجہتی کرتی ہے۔اس صورتحال میں ایمرجنسی رسپانس اور رضاکار جو انتہائی نامسائد حالات میں لوگوں کی مدد کر رہے ہیں ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔یہ امر باعث اطمینان ہے کہ اس موقع پر برطانوی حکومت نے پاکستان کی مدد کی ہے اور آئندہ بھی بحالی اور تعمیر نو کے کاموں میں برطانوی حکومت پاکستان کی ہر ممکن مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔

Related posts

رانا ثنااللہ کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے سسٹم سے متعلق حالیہ بیان پر وضاحت

پاکستان نے افغان طالبان کی جانب سے پاکستان سے افغانستان اسلحہ اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے دعوے کو سختی سے مسترد کردیا

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیے کے درمیان ہونے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو ملکی تاریخ اور خطے کے لیے ایک اہم اور تاریخی پیشرفت قرار