وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریوٹ نے ملاقات کی
ملاقات میں دو طرفہ تعاون، موسمیاتی تبدیلی، گڈ گورننس ، امن و امان کی بہتری، تعلیم و صحت کے شعبوں میں اصلاحات اور صوبے کی ترقیاتی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک غیر معمولی چیلنج، بلوچستان میں پہلا کلائیمنٹ فنڈ قائم کردیا گیا،گورننس کی بہتری اور شفافیت کے فروغ کے لیے اقدامات جاری ہیں،گزشتہ مالی سال کے دوران غیر ترقیاتی بجٹ سے 14 ارب روپے کی بچت کی گئی ،بینظیر بھٹو اسکالرشپ کے تحت صوبے کے طالب علموں کو معیاری تعلیم کے لئے مواقع فراہم کررہے ہیں،اسکالرشپ پروگرام میں سویلین شہداء کے بچوں، ٹرانس جینڈر اور اقلیتوں سمیت محروم طبقات کو بھی شامل رکھا گیا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اخوت کے تعاون سے نوجوانوں کو کاروبار کے لیے بلا سود قرضہ جات کی فراہمی کا پروگرام متعارف کروارہے ہیں ، محکمہ تعلیم میں میرٹ پر 16 ہزار کنٹریکٹ اساتذہ کی بھرتی کی گئی ہے، تعلیم اور صحت کے محکموں میں اصلاحات کا عمل جاری ہے،بلوچستان میں پہلی یوتھ پالیسی متعارف کروا دی گئی ہے،چیف منسٹر یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کا اجراء کردیا گیا ہے، تیس ہزار نوجوانوں کو ہنر مند بناکر بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا ہدف ہے،برطانوی ہائی کمشنر نے گڈ گورننس کے قیام اور اصلاحاتی اقدامات پر صوبائی حکومت کی کاوشوں کو سراہا سی ٹی ڈی پولیس کی پیشہ ورانہ استعداد کار میں اضافے کے لئے تربیت اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔