صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا بیان

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ نومئی کرنے والے اور کروانے والے کسی معافی کے مستحق نہیں ہیں نو مئی ایک ناکام بغاوت تھی جسکے تمام شواہد منظر عام پر آچکے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ ناکام بغاوت اور سازش کے مرتکب کردار سیاسی لبادھے میں نہیں چھپ سکتےسیاست کی آڑمیں ریاست پر چڑھائی اور شہداء کے مجسمے جلاکر کونسی قوم کی خدمت کی گئی؟نو مئی کے حملوں نے دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی کروائی اب اس ناکام بغاوت کے کردار انتقامی سیاست کا نام دے کر مظلوم نہیں بن سکتے:عظمیٰ بخاری نے کہا کہ قوم نومئی کے ماسٹر مائنڈ اور سہولتکاروں کا مکمل احتساب چاہتی ہےمقبولیت تو فرعون اور شیطان کی بھی بہت ہیں لیکن وہ فرشتے نہیں بن سکتےنو مئی کے ماسٹر مائنڈ کے تمام کارڈ اور تحریکیں ناکام ہوگئی ہےاب اسکو اپنے گناہوں کا حساب دینے کا وقت ہے۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا