اسحاق ڈار کی بنگلادیش کی سیاسی جماعتوں کے وفود سے ملاقاتیں، پاک بنگلا تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بنگلادیش میں جماعت اسلامی، نیشنل سٹیزن پارٹی اور بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کے وفود سے ملاقات کی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستانی ہائی کمیشن میں وفود سے ملاقاتیں کیں۔ نائب وزیراعظم سے نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی) کے وفد نے ملاقات کی جس کی قیادت پارٹی کے ممبرسیکرٹری اختر حسین نے کی۔

اسحاق ڈار سے جماعتِ اسلامی بنگلادیش کے وفد نے بھی ملاقات کی جس کی قیادت عبداللہ محمد طاہر نے کی۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ملاقات میں پاک بنگلا دیش تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ملاقات میں خطے میں حالیہ پیش رفت پر بھی گفتگو کی گئی۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ اسحاق ڈار نے جماعت اسلامی بنگلادیش کی کٹھن حالات کے باوجود ثابت قدمی کو سراہا۔

بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کا وفد بھی اسحاق ڈارسے ملاقات کیلئے ہائی کمیشن پہنچ گیا جس کی قیادت بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کے سیکرٹری جنرل مراز فخرالاسلام نے کی۔

Related posts

بلوچستان کابینہ کا بڑا فیصلہ: لیویز فورس کو 6 ڈویژنز میں پولیس میں ضم کر دیا گیا

جامعہ قادریہ کے فضلاء اجتماع میں مولانا فضل الرحمن کا خطاب، اسرائیل اور تعلیمی اصلاحات پر زور

ہم چہرے نہیں، نظام بدلنا چاہتے ہیں: حافظ نعیم الرحمان