غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملے جاری، مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  اتوار کو شمالی غزہ میں اسرائیلی ٹینکوں نے گولہ باری اور جنوبی اور وسطی حصوں میں بھی بمباری کی۔

ان حملوں کے نتیجے میں اتوار کی صبح سے اب تک مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے جن میں امداد کے متلاشی 24 افراد بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ بھوک کی شدت سے بھی مزید 8  فلسطینی انتقال کر گئے۔ جس کے بعد غذائی قلت سے اموات 115  بچوں سمیت 289 ہوگئیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 62 ہزار 600 سے زائد ہوگئی جبکہ ایک لاکھ57 ہزارسے زائدافراد زخمی ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے رام اللہ  میں 14 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔ 

ادھر فلسطینی ریاست کی حمایت پر اسرائیل نے فرانس اور دیگر یورپی ممالک کو وارننگ دی ہے۔اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپ کو اسرائیل اور حماس میں سے کسی ایک کو چُننا ہوگا۔

Related posts

دورۂ چین کے دوران امریکی وفد نے سخت سائبر سکیورٹی اقدامات اپناتے ہوئے چینی حکام کی جانب سے دی گئی تمام اشیا چین میں ہی چھوڑ دیں

پاکستان کی ثالثی میں امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات تاحال ناکام نہیں ہوئے،عباس عراقچی

ٹرمپ اور شی جن پنگ کی تاریخی ملاقات، عالمی بحرانوں کے حل کیلئے سفارت کاری پر زور