ڈی جی خان: دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، قبرستان کے قریب نصب آئی ای ڈی ڈیوائس پکڑی گئی

ڈیرہ غازی  خان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے جادے والی قبرستان کے قریب دھماکا خیز ڈیوائس آئی ای ڈی نصب کی ہوئی تھی جس کا ہدف سکیورٹی فورسز تھیں۔

پولیس نے بتایا کہ پولیس، ایس آئی یو اور ایلیٹ فورس کی ٹیموں نے سرچ آپریشن کرتےہوئے دھماکا خیز مواد برآمد کیا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔

اس حوالے سے ڈی پی او ڈیرہ غازی خان نے مزید بتایا کہ پولیس اور فورسز کا قبائلی علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

Related posts

وفاقی حکومت نے گندم پالیسی 2025–26 کی منظوری دے دی

غذائی دہشت گردوں کے خلاف کڑا اقدام — پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ساتھ معزز عدالتوں کا مؤثر کردار

پاکستان کا چاند پر روبوٹ بھیجنے کا اعلان — سپارکو 2028 تک مشن مکمل کرے گا