پی ٹی آئی کی ٹوٹ پھوٹ نئی انتہا کی طرف، نئے سیکرٹری جنرل کیلئے کئی نام سامنے آگئے

کروڑوں کی پریکٹس گنوا کر تحریک انصاف کے عہدیدار  بنے راجہ سلمان اکرم بے نیل و مرام پارٹی سے نکل گئے۔

بشریٰ بی بی کے ہتک آمیز رویے پر برا فروختہ راجہ سلمان دوسری اور حریف خاتون علیمہ خانم کی تلخ نوائی کی تاب نہ لا سکے جو ان کی ممدوح تھی۔

تحریک انصاف کی ٹوٹ پھوٹ نئی انتہا کی طرف جا رہی ہے، نئے سیکرٹری جنرل کے لیے کئی نام سامنے آگئے اور سردار لطیف کھوسہ دوڑ میں آگے ہیں۔

حماد اظہر کے دستبردار ہونے سے لاہور کے حلقہ 129 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے لیے ضمنی انتخاب آسان ہوگیا، علیمہ کے بیٹوں کی گرفتاری پر جمائما گولڈ سمتھ کا خوف بھرا ٹوئٹ اور پھر  عمران کے بیٹوں کی آمد کا باب بند ہوگیا۔

تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کی ممدوح عمران خان کی بہن علیمہ خانم نے انہیں تنقید کا نشانہ بنا کر صدمے سے دوچار کردیا جسے وہ برداشت نہیں کرسکے۔

اس طرح وہ تحریک انصاف سے نکل گئے، اس پارٹی میں بشریٰ بی بی نے قیادت پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو اس کے مقابلے میں علیمہ خانم آگئی تھیں جن کا سلمان اکرم راجہ نے بھرپور ساتھ دیا تھا جو ان کے بڑے قانونی تعاون تھے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سلمان اکرم راجہ سیاست سے الگ ہورہے ہیں اب وہ اپنی تمام تر توجہ وکالت پر مرتکز کریں گے۔ْ

انہیں تحریک انصاف کی سیاست میں حصہ لینے کے باعث سالانہ کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا تھا جس کا ان کے افراد خانہ اور قریب ترین افراد کو بہت قلق تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف میں ٹوٹ پھوٹ کی شدت بڑھ رہی ہے۔

Related posts

رانا ثنااللہ کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے سسٹم سے متعلق حالیہ بیان پر وضاحت

پاکستان نے افغان طالبان کی جانب سے پاکستان سے افغانستان اسلحہ اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے دعوے کو سختی سے مسترد کردیا

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیے کے درمیان ہونے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو ملکی تاریخ اور خطے کے لیے ایک اہم اور تاریخی پیشرفت قرار