وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے لیپ ٹاپ غائب، حکومت کو ایک کروڑ سے زائد کا نقصان

اسلام آباد : وزیراعظم  لیپ ٹاپ اسکیم کے لیپ ٹاپ غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس کے دوران ایچ ای سی کی جانب سے مختلف یونیورسٹیوں کو دیے گئے وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم فیز  2 کے کچھ لیپ ٹاپ لاپتا ہونے کا معاملہ سامنے آیا ۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) حکام کےمطابق مختلف یونیورسٹیوں کو دیے گئے 784 لیپ ٹاپ ریکور کیے جا چکے ہیں تاہم 227 لیپ ٹاپ اب بھی لاپتا ہیں۔

ایچ ای سی حکام کا کہنا ہے کہ رپورٹ کے مطابق غائب لیپ ٹاپس سے حکومت کو ایک کروڑ 19 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔

اس کے علاوہ، یونیورسٹیوں کی جانب سے 757 لیپ ٹاپس کا ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا ہے۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ