’مولانا عمران کے دور میں بے نقاب ہوئے‘، علی امین کی فضل الرحمان پر شدید تنقید

اسلام آباد: وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اسلام آباد میں  صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عورت کی حکمرانی کے خلاف فتویٰ دےکرمولانا نے ڈیزل کے پرمٹ لیے تھے، ہم  مولانا فضل الرحمان کو ہم اچھی طرح جانتے ہیں، میں نے پارٹی سے کہا تھا کہ مولانا ہمارے ساتھ نہیں چلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مولانافضل الرحمان سسٹم میں ہر چیز کے بینیفشری رہے ہیں، پہلی بار عمران خان کے دور میں مولانا فضل الرحمان بے نقاب ہوئے۔

وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مسلمانوں اور اسلام کانام لیا تو مولانافضل الرحمان ریجیکٹ ہوگئے،مولانا فضل الرحمان بلوچستان جا کر جیتے اور یہ فارم 47 سے آئے ہیں۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ