آصف علی کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ، شاداب اور سرفراز نے کیا کہا؟

قومی کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بلے باز آصف علی نے یکم ستمبر کو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا جس کے بعد ان کے ساتھی کرکٹرز نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آصف علی نے کہا کہ میرے مداحوں، ساتھی کھلاڑیوں اور کوچز کا شکریہ جنہوں نے ہر اچھے برے وقت میں میری حوصلہ افزائی کی، میں اپنے اہلخانہ اور دوستوں کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے خوشی کے لمحوں اور سخت آزمائشوں خاص طور پر ورلڈکپ کے دوران پیاری بیٹی کی وفات جیسے وقتوں میں مجھے سنبھالا، آپ کی طاقت نے مجھے آگے بڑھنے کی ہمت دی۔

آصف علی کا کہنا تھا کہ میں انشا اللہ اپنا شوق جاری رکھتے ہوئے ڈومیسٹک اور لیگ کرکٹ کھیلتا رہوں گا۔

آصف علی کی ریٹائرمنٹ پر شاداب نے اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے لکھا ‘آپ کو ریٹائرمنٹ مبارک ہو، زندگی کے اگلے سفر کے لیے آپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں’۔

اس کے علاوہ سرفراز نے بھی اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے لکھا ‘شاندار کیرئیر پر آصف آپ کو مبارک ہو، آپ کی آنے والی زندگی بہت کامیاب  رہے’۔

واضح رہے کہ آصف علی نے 21 ایک روزہ اور58 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کی، انہوں نے پاکستان کے لیے آخری انٹرنیشنل میچ 2023 میں کھیلا تھا۔

Related posts

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کو بیرون ملک مختلف لیگز میں شرکت کی اجازت دے دی

(آئی سی سی) نے مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے لیے میزبان وینیوز کا باضابطہ اعلان کر دیا

ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز کے جیولن تھرو ایونٹ کے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا