عظمیٰ بخاری نے کالا باغ ڈیم سے متعلق علی امین کے بیان کی حمایت کردی

لاہور: وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کالا باغ ڈیم سے متعلق وزیراعلیٰ کے پی کے بیان کی حمایت کردی۔

لاہور میں میڈیا سےگفتگو میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اس وقت سیلاب کی بہت خطرناک صورتحال ہے  تاہم دریائے راوی میں پانی تیزی سے کم ہو رہا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کے لیے چند گھنٹوں میں شکایات کا ازالہ کیاجاتا ہے، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 30 افراد کو سیلاب زدہ علاقے سے ریسکیو کیا، ڈی ایچ کیوزاور ٹی ایچ کیوز میں سہولیات کی کمی کو دور کرنا ہے۔

صوبائی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ سیلاب سےاموات کی تعداد 41 ہوگئی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کالا باغ ڈیم سے متعلق وزیراعلیٰ کے پی علی امین کے بیان سے متفق ہوں۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور  نے کالا باغ ڈیم کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم سے پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کو پانی ملے گا، سندھ کو کالا باغ ڈیم پر ایشوز ہیں، میز پر بیٹھیں بات کریں۔

انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم ملک کی ضرورت ہے سیاست کی وجہ سے یہ منصوبہ رکا ہواہے، ایسا ڈیم نہ بنانا ملک اور نسلوں کے ساتھ زیادتی ہے۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا