انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کے بھانجے شاہ ریز کی درخواست ضمانت منظورکرلی

لاہور کی انسداد دہشت گردی  عدالت نے بانی پی ٹی آئی  عمران خان کے بھانجے شاہ ریز کی درخواست  ضمانت  منظور کرلی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے  عمران خان کے بھانجے اور  علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کی درخواست ضمانت پر آج فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

آج  دوران سماعت ملزم کے  وکیل نےکہا کہ  شاہ  ریز  پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے کارکنوں کو اکسایا ہے، شاہ ریز کے خلاف ایسا کوئی ثبوت موجود نہیں۔

اس موقع  پر سرکاری وکیل نے شاہ ریز کی درخواست ضمانت مسترد کرنےکی اپیل کرتے ہوئےکہا کہ ابھی تک بیان حلفی کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ 

بعد ازاں عدالت نے شاہ ریز کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو اب سنادیا گیا ہے۔

واضح رہےکہ عمران خان کی بہن علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کو 9 مئی کیس میں گزشتہ ماہ  لاہور  سےگرفتار کیا گیا تھا جب کہ ان کےدوسرے بیٹے شیر شاہ بھی گرفتار ہیں۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ