علیمہ خان کی توہین ناقابل برداشت عمل ہے، اس جارحیت سے پورے سماج کی حرمت پامال ہوئی: فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی بہن علیمہ خان کی توہین قابل مذمت اور ناقابل برداشت عمل ہے۔

ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان  نے کہا کہ ہمارے ہاں خواتین کی حرمت اور سماجی رواداری پر پورا معاشرتی نظام قائم ہے ،اس جارحیت سے علیمہ خان ہی متاثر نہیں ہوئی بلکہ پورے سماج کی حرمت پامال ہوئی ہے۔

مولانا فضل الرحمان  نےکہا کہ جس طرح ہم نے نواز شریف پہ جوتا اچھالنے،خواجہ آصف پہ سیاہی پھیکنے اور احسن اقبال کو گولی مارنے کی مذمت کی تھی اسی طرح علیمہ خان کی بے حرمتی کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران عمران خان کی بہن علیمہ خان پر دو انڈے پھینکے گئے۔

گفتگو کے دوران ایک انڈہ علیمہ خان کو لگا جس کے بعد پارٹی کارکنان نے شور شرابہ شروع کردیا اور پولیس نے موقع سے 2 لڑکیوں کو حراست میں لے کر اڈیالہ چوکی منتقل کردیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق انڈا پھینکنے والی خواتین کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ