کراچی میں بعض نجی اسکولوں نے آج چھٹی کا اعلان کردیا

کراچی میں بعض نجی اسکولوں نے آج تعطیل کا اعلان کردیا۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی بارش اور کہیں بوندا باندی ہو رہی ہے جس کی وجہ سے بعض نجی اسکولوں نے آج چھٹی کا اعلان کیا ہے۔

صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، شاہراہ فیصل سمیت مختلف علاقوں میں بادل برسے، ڈیفنس،قیوم آباد،کورنگی روڈ، برنس روڈ، ایم اے جناح روڈ پر بھی بوندا باندی ہوئی۔

ا سکے علاوہ یونیورسٹی روڈ، گلشن اقبال، محمود آباد، منظورکالونی، بلوچ کالونی اور اطراف میں بھی باران رحمت کا نزول ہوا ۔ بارش کے بعد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔

یاد رہے کہ محکمہ موسمیات  نے کراچی کے بعض مقامات پر آج موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

Related posts

حکومت کی منظوری کے بعد گرین شرٹس بھارت کے خلاف میدان میں اتریں گے، 15 فروری کے میچ میں شرکت کی ہدایت جاری

پاک بھارت ورلڈکپ میچ پر حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے، آئی سی سی سے مذاکرات جاری ہیں: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی

پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کی تیاریاں تیز، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لیے خصوصی کنٹینر تیار — قیادت میں حکمت عملی پر مشاورت جاری