جدہ میں سب میرین کیبل کٹنے سے انٹرنیٹ کی رفتار کم ہے: شزہ فاطمہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے قریب سب میرین کیبل کٹنے سے پاکستان کے متعدد علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار کم ہو گئی ہے۔ 

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شزہ فاطمہ نے کہا کہ انٹرنیٹ کی سست رفتاری کا یہ مسئلہ سعودی عرب کی طرف سے ہے، انٹرنیشنل سب میرین کیبل کٹ ہوئی ہے، سب میرین کیبل جدہ میں کٹ ہوئی ہے، ہم اُن سے رابطے میں ہیں، جیسے ہی ہمیں پتا چلا کہ کیبل کب تک ٹھیک ہوگی، ہم پاکستانی عوام کو اطلاع دیں گے۔ 

شزہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اصل مسئلہ براڈ بینڈ اسپیکٹرم کی کمی کا ہے،  پی ٹی سی ایل حکام سے رابطے میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ درست ہےکہ انٹرنیٹ سست ہونے سے کاروبار پراثر پڑ رہا ہے تاہم بین الاقوامی اداروں کی جانب سے کیبل کی درستگی کا وقت نہیں بتایا گیا،  کیبل کو کس نوعیت کا نقصان پہنچا اس کا جائزہ لیا جارہاہے۔

Related posts

رانا ثنااللہ کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے سسٹم سے متعلق حالیہ بیان پر وضاحت

پاکستان نے افغان طالبان کی جانب سے پاکستان سے افغانستان اسلحہ اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے دعوے کو سختی سے مسترد کردیا

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیے کے درمیان ہونے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو ملکی تاریخ اور خطے کے لیے ایک اہم اور تاریخی پیشرفت قرار