حیدر آباد میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب، تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان

حیدر آباد میں موسلادھار بارش کے باعث شہر کی اہم شاہراہیں اور  نشیبی علاقے زیر  آب آگئے۔

 لطیف آباد ، قاسم آباد اور  تعلقہ حیدرآباد میں وقفے وقفے سے کہیں تیز اور کہیں موسلا دھار بارش ہوئی، ہالہ، نیو سعیدآباد، بھٹ شاہ اور گردونواح میں بھی بادل جم کر برسے۔

اس کے علاوہ قاسم آباد، سٹیزن کالونی، ٹھنڈی سڑک سمیت دیگر علاقوں میں بھی تیز بارش ہوئی جس کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے، سڑکوں پر  پانی جمع ہوگیا۔

بارش کی صورت حال کے پیش نظر ضلع بھر  کے  تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں آج چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔

مٹیاری میں بھی آج تعلیمی ادارے بند رہیں گے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

Related posts

وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

حج پروازوں کی معطلی کی خبریں بے بنیاد قرار، انتظامات شیڈول کے مطابق جاری ہیں: وزارت مذہبی امور

پاکستان پنشن نظام میں اصلاحات کے لیے اے ڈی بی سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا منصوبہ