اڈیالہ کے باہر صحافیوں پر پی ٹی آئی کارکنوں کے تشدد کا مقدمہ درج، علیمہ خان سمیت 40 کے قریب نامزد

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کے صحافیوں پر تشدد کا  مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تھانہ صدر بیرونی میں صحافی کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا جس میں علیمہ خان، نعیم حیدر پنجوتھہ کو نامزد کیا گیا۔

مقدمے میں انتصار ستی اور 40 کے قریب نامعلوم کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمے میں بلوہ کرنے، اسلحہ کے ساتھ دھمکانے، غیرقانونی اجتماع کے ذریعے بلوہ کرانے اور سنگین نتائج کی دھکمیاں دینے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

تشدد کا نشانہ بننے والے صحافی نے پی ٹی آئی رہنماؤں، کارکنوں کے خلاف تھانہ صدر بیرونی میں درخواست دی جس میں کہا گیا ہے کہ دیگر میڈیا نمائندوں کے ہمراہ اڈیالہ جیل گیٹ کے سامنے موجود تھا، میڈیا ٹاک کے دوران نعیم پنجھوتھہ نے للکارا کہ اسے علیمہ خان سے سوال کرنے کا مزہ چکھاؤ۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایم پی اے تنویر اسلم، اظفر،ٹوما نے جکڑ کر گرالیا اور انتصار ستی سمیت 40نامعلوم پی ٹی آئی کارکنان نے تشدد کیا۔

درخواست کے مطابق تشدد کے دوران موبائل فون چھین کر مائیک توڑ دیا گیا، علیمہ خان کو امریکا کی جائیدادوں سے متعلق سوال ناگوار گزرا، مجھ سمیت دیگر صحافیوں کی تصاویر لگا کر سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیا گیا اور آج طےشدہ پلان کے مطابق مجھ پر حملہ،تشدد کیا گیا لہٰذا علیمہ خان، نعیم پنجھوتہ، انتصار ستی کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

خیال رہے کہ علیمہ خان کی میڈیا ٹاک کے دوران سوال پوچھنے پر پی ٹی آئی کارکنان نے صحافیوں پرتشدد کیا اورگالم گلوچ کی۔

Related posts

ستھرا پنجاب پروگرام کے ورکرز اعلان کردہ دس ہزار روپے کے اعزازیے اور دیگر واجبات کی عدم ادائیگی پر سراپا احتجاج

پنجاب میں زرعی شعبے کا بڑا انقلاب، 10 لاکھ کسان کارڈز کا ہدف آخری مرحلے میں، 360 ارب روپے کے بلاسود قرضے جاری

کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نے اپنی 138 سالہ تاریخ میں کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 5 کروڑ 46 لاکھ 85 ہزار ٹن کارگو ہینڈل کیا