وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا 77 ویں برسی پر بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کی عظیم جدوجہد کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناحؒ
نے مسلمانان ہند کو ایک نظریہ، شعور اور خودمختار ریاست دی۔جناحؒ نے برصغیر کے مسلمانوں کو غلامی سے نکال کر ایک خودمختار وطن کی منزل تک پہنچایا۔قائد کی شخصیت میں کردار کی بلندی، گفتار کی سچائی اور عمل کی یکسوئی کا ایسا امتزاج تھا جو تاریخ میں کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔جناحؒ نے انتھک محنت۔ہمت اور استقلال سے ایک قوم کو منزل سے ہمکنار کیا۔ قائداعظم محمد علی جناحؒ ایسا پاکستان چاہتے تھے جہاں ہر فرد کو انصاف، برابری اور عزتِ حاصل ہو۔ اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے اُن کا مؤقف ریاستی اخلاقیات کی معراج تھا۔ خواتین کو قائدؒ نے قومی تعمیر کا بنیادی ستون قرار دیا۔جناحؒ کے نزدیک قیادت کا اصل جوہر ذاتی مفاد سے بلند ہو کر قومی مفاد کے لیے سوچنا ہے، وہ ریاست کو عوام کی امانت سمجھتے تھے۔جناحؒ کا پاکستان ایک منصف، باوقار، علم دوست۔ مساوات اور باہمی احترام پر قائم ریاست ہے۔77 سال بعد بھی جو فکر وہ چھوڑ گئے، وہ آج بھی ہمارے فیصلوں، سمتوں اور قومی وجود کا پیمانہ ہے۔ایمان، اتحاد، تنظیم، یہی جناحؒ کی اصل امانت ہیں اور یہی پاکستان کی روح ہیں ۔