جلال پور ریلیف کیمپ میں پہلا ہنگامی اجلاس

وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کا جلال پور ریلیف کیمپ میں پہلا ہنگامی اجلاس ہوا۔

جلال پور پیر والا کے سیلاب متاثرین کو ریسکیو کرنے کیلئے 4 ہیلی کاپٹر وں کی مدد لینے کا بھی فیصلہ کرلیا گیاوزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر سینئر منسٹر مریم اورنگ زیب جلال پور پیر والا میں ریسکیو وریلیف آپریشن کی نگرانی کریں گی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کی نگرانی میں جلال پور پیر والا میں انخلا آپریشن کے لئے کشتیوں سے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا مریم اورنگزیب تازہ ترین صورتحال اور اقدامات کے بارے میں وزیراعلی پنجاب کو آگاہ رکھیں گی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو چک26 کے قریب حفاظتی پشتوں اور سیلابی پانی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عوام اور مویشیوں کی جان کی حفاظت اولین ترجیح ہے، کوشش یہ کرنی ہے کہ کم سے کم نقصان ہو،عوام کے تحفظ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔

Related posts

وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان اور گلگت بلتستان انتخابات کی سیکیورٹی پر تفصیلی غور

آئی ایم ایف کی جی ایس ٹی بڑھانے کی تجویز، سولر پینلز اور الیکٹرک گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ

خیبر پختونخوا حکومت کے اندر اختلافات کی خبریں، پی ٹی آئی کے بعض ارکان کے تحفظات سامنے آگئے