پنجاب اسمبلی کے 31ویں اجلاس کی دوسری نشست کا ایجنڈا جاری

پنجاب اسمبلی کا اجلاس سہ پہر 3 بجے شروع ہو گا اجلاس کی دوسری نشست کی صدارت اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گے۔

اجلاس میں محکمہ امداد باہمی پوچھے گئے سوالات کے جوابات دے گا،دوسری نشست میں ارکان اسمبلی زیرو آور نوٹسز پیش کریں گے،اجلاس میں 5 تحریک التواء کار زیر بحث آئیں گی،اجلاس میں ارکان اسمبلی 10 نئے مسودات قانون پیش کریں گے،دوسری نشست میں 6 مسودات قانون منظوری کے لئے پیش ہوں گے،ارکان اسمبلی آج 3 نئی قراردادیں پیش کریں گے،دوسری نشست میں 5 موجودہ قراردادیں زیر بحث آئیں گی،اجلاس میں ارکان اسمبلی اہمیت کے حامل معاملات اٹھائیں گے۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ