پنجاب پولیس راجن پور کی کچہ کریمنلز کے خلاف بڑی کامیابی

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق راجن پور پولیس نے تھانہ سونمیانی کے علاقہ میں چند روز قبل اغوا ہونے والا مغوی بازیاب کروا لیا،

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق راجن پور پولیس کی جانب سے کچہ کریمنلز کے خلاف تھانہ سونمیانی میں مقدمہ درج کیا گیا راجن پور پولیس نے کچہ کریمنلز کی جانب سے مغوی کو دوسرے مقام پر منتقل کئے جانے کی اطلاع ملنے پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،راجن پور پولیس اور کچہ کریمنلز کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا،راجن پور پولیس کی بروقت کارروائی،آپریشنل حکمت عملی کے نتیجے میں کچہ کریمنلز مغوی کو چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہو گئے،مغوی نے بحفاظت بازیابی پر اہلخانہ کا راجن پور پولیس سے اظہار تشکر کیا ہے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مغوی بحفاظت بازیاب کروانے پر راجن پور پولیس کو شاباش دی،


Related posts

کرپشن کے خلاف اینٹی کرپشن کا میگا آپریشن، سب انسپکٹر اور اے ایس آئی رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

کرپشن کے خلاف اینٹی کرپشن کا میگا آپریشن، سب انسپکٹر اور اے ایس آئی رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

پنجاب پولیس میں کرپشن کے خلاف کارروائیوں میں تیزی، 10 روز میں 210 افسران و اہلکار عہدوں سے فارغ