مریم نواز کا اوزون کے تحفظ کے عالمی دن پر پیغام

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ اوزون ہماری ماحولیا ت کی محافظ ہے اسے بچانا انسانیت کا اہم ترین فریضہ ہے۔اوزون کی تباہی کا مطلب، امراض، فصلوں کی بربادی اور نسلِ نو کے مستقبل کے لئے خطر ات ہیں۔

اوزون کے تحفظ کے عالمی دن پر پیغام میں مریم نواز کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی نے بارشوں کے انداز بدل دیے، پنجاب حالیہ تباہ کن سیلاب کی شکل میں خمیازہ بھگت رہا ہے۔پہلی بار پنجاب کے لیے جامع ماحولیاتی پالیسی دی تاکہ زمین بچوں کے لئے محفوظ رہ سکے۔پنجاب ماحول دوست الیکٹرو بسیں متعارف کروائیں جو کلین انرجی سے چلتی ہیں اور آلودگی کم کرتی ہیں۔پلانٹ فار پاکستان“مہم کے ذریعے شجرکاری کرکے فضا کو ازسرِنو سانس لینے کے قابل بنایا جا رہا ہے۔پنجاب تیزی سے گرین انرجی، سولرائزیشن اور ماحول دوست منصوبوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ اوزون پرو ٹیکشن محض حکومت کی نہیں ہر شہری کی ذمہ داری ہے اپنا کردار ادا کریں۔عوام سے اپیل ہے کہ اپنی فضا، پانی اور زمین کو آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ بنا نے میں ہاتھ بٹائیں۔پنجاب سرسبز، صاف اور محفوظ مستقبل کی طرف بڑھ رہا ہے،سفر اب کسی صورت نہیں رکے گا۔

Related posts

پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیز فائر معاہدہ: وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان

نئی دہلی میں دیوالی کے بعد فضائی آلودگی 821 تک پہنچ گئی، لاہور میں اے کیو آئی 221 ریکارڈ، کل مزید اضافے کا امکان

وزیراعظم ہاؤس میں پہلی بار دیوالی کی خصوصی تقریب، شہباز شریف نے ہندو برادری کے ہمراہ کیک کاٹا