وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے کبھی صوبائیت کارڈ، نہروں کا کارڈ یا ڈیم کارڈ نہیں کھیلا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ایک قومی جماعت ہے جو ہمیشہ قومی سوچ اور قومی ترقی کو ترجیح دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس ٹیم کو آپ “inexperience team” کہہ رہے ہیں، اسی ٹیم نے صرف ڈیڑھ سال میں پنجاب میں 80 منصوبے مکمل کر کے ترقی کا انقلاب برپا کیا ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب نے پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے 17 سالوں میں کراچی اور سندھ کا جو حال کیا، اس پر آج بھی عوام روتے ہیں۔ سندھ کے پچھلے سیلاب میں بیرونی امداد ملنے کے باوجود آج تک وہاں تباہی کے آثار موجود ہیں۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پنجاب کے حالیہ سیلاب میں پیپلز پارٹی نے جو کردار ادا کیا، اسے پنجاب کبھی نہیں بھولے گا۔ انہوں نے پیپلز پارٹی قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بری بات یہ ہے کہ آپ اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھی جھٹلا رہے ہیں، جنہوں نے سیلاب کے دوران مریم نواز کی تعریف کی تھی۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ