پنجاب میں تاریخی پیش رفت: ‘کوآبلیشن’ کینسر ٹریٹمنٹ کا آغاز

پاکستان اور پنجاب میں پہلی بار جدید “کوآبلیشن” کینسر ٹریٹمنٹ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز میو ہسپتال لاہور میں قائم پہلے کوآبلیشن سینٹر کا افتتاح کرے گی۔

یہ جدید مشینری چین سے منگوائی گئی ہے جس سے کینسر کے مریضوں کا علاج شروع ہوچکا ہے۔ کیمو تھراپی اور سرجری کے بغیر علاج کا یہ محفوظ ترین طریقہ چین کے ماہرین کی معاونت سے متعارف کرایا گیا ہے۔میو ہسپتال کے ڈاکٹروں اور عملے کی تربیت پہلے ہی مکمل کی جاچکی ہے۔ ڈاکٹرز کی ٹیم نے پھیپھڑوں اور چھاتی کے کینسر کے دو مریضوں کا کامیاب آپریشن بھی کر لیا ہے۔ ترجمان کے مطابق جگر کی شریانوں میں رکاوٹ اور چھاتی کے ٹیومر کا بجلی کی حرارت کے ذریعے مؤثر علاج کیا گیا۔ماہرین کے مطابق کوآبلیشن ٹیکنالوجی میں بجلی سے پیدا ہونے والی حرارت کے ذریعے متاثرہ ٹشوز کو ختم کیا جاتا ہے۔ یہ طریقہ سرجری کے مقابلے میں کم تکلیف دہ ہے اور مریض کی صحت یابی بھی تیزی سے ممکن ہوتی ہے۔میو ہسپتال کے ڈاکٹروں نے اس علاج کو کینسر کے علاج میں ایک بڑی پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں مریضوں کے لیے یہ سہولت امید کی نئی کرن ہے

Related posts

رانا ثنااللہ کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے سسٹم سے متعلق حالیہ بیان پر وضاحت

پاکستان نے افغان طالبان کی جانب سے پاکستان سے افغانستان اسلحہ اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے دعوے کو سختی سے مسترد کردیا

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیے کے درمیان ہونے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو ملکی تاریخ اور خطے کے لیے ایک اہم اور تاریخی پیشرفت قرار