وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد ریاض سے لندن روانہ ہوگئے۔
ریاض کے نائب گورنر عزت مآب محمد بن عبد الرحمن بن عبدالعزیز نے ایئرپورٹ پر وزیراعظم کو الوداع کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے ولی عہد و وزیر اعظم سعودی عرب شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا۔ دورے کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، علاقائی تعاون اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی۔