وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ قیادت پیپلز پارٹی وفد کی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ قیادت وفد نے ملاقات کی۔

وفد میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، سینیٹر شیری رحمان، نیر بخاری، ندیم افضل چن اور سید علی قاسم گیلانی شامل تھے۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی حکومت کی اتحادی جماعت ہے، جس کے ساتھ تعلقات کو احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی مفاہمت، استحکام اور جمہوری تسلسل کے لیے اتحادی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

وفد نے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن معاہدے میں پاکستان کے فعال اور مؤثر کردار پر خراجِ تحسین پیش کیا اور فلسطین کے معاملے پر حکومت کے سفارتی اقدامات کو سراہا۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال، مشیرِ وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ اور اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھی موجود تھے۔

Related posts

پیپلز پارٹی نے حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد کے لیے ایک ماہ کی مہلت دے دی

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ: سیز فائر کے دوران پاکستانی سکیورٹی فورسز نے 100 سے زائد خوارج ہلاک کیے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی: افغانستان سمیت جو بھی حملہ کرے گا، بھرپور جواب دیا جائے گا