وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر اور وفاقی وزیر تعلیم و فنی تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔

ایم کیو ایم وفد میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، اراکین قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد فاروق ستار، امین الحق اور جاوید حنیف شامل تھے۔ ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ وفاقی حکومت کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود اور شہری سہولتوں کی بہتری کے لیے تمام اتحادی جماعتوں کے ساتھ قریبی مشاورت جاری رکھی جائے گی۔

ایم کیو ایم کے وفد نے وزیراعظم کو غزہ امن معاہدے کے حوالے سے پاکستان کی سفارتی کاوشوں پر خراجِ تحسین پیش کیا اور ملکی مفاد میں حکومت کے اقدامات کی حمایت کا اظہار کیا۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر ہاؤسنگ ریاض حسین پیر زادہ، وفاقی وزیر پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ بھی شریک تھے۔

Related posts

رانا ثنااللہ کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے سسٹم سے متعلق حالیہ بیان پر وضاحت

پاکستان نے افغان طالبان کی جانب سے پاکستان سے افغانستان اسلحہ اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے دعوے کو سختی سے مسترد کردیا

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیے کے درمیان ہونے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو ملکی تاریخ اور خطے کے لیے ایک اہم اور تاریخی پیشرفت قرار