سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی کابینہ کو دی گئی مراعات تاحال واپس نہ لی جا سکیں

پشاور: خیبرپختونخوا میں سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی کابینہ کے ارکان کو دی گئی سرکاری مراعات اور سہولیات تاحال واپس نہیں لی گئیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور دور کے وزرا، مشیر اور معاونین خصوصی اب بھی سرکاری گاڑیاں اور سرکاری رہائش گاہیں استعمال کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کابینہ ارکان کے پبلک ریلیشن آفیسرز (PROs)، پرسنل سیکریٹریز (PSs) اور دیگر عملے کو اپنے محکموں میں واپس رپورٹ کرنے کے احکامات بھی ابھی تک جاری نہیں کیے گئے۔

علاوہ ازیں، ذرائع کے مطابق سابق وزرا کے پاس سرکاری سکیورٹی اہلکار بھی بدستور تعینات ہیں، حالانکہ ان کے عہدے ختم ہو چکے ہیں۔

انتظامی ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے سابق کابینہ ارکان سے تمام سرکاری وسائل اور مراعات کی واپسی کے لیے جلد اقدامات کیے جانے کا امکان ہے۔

Related posts

ریاستی اداروں پر الزامات اور فیک نیوز پھیلانے پر پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کے خلاف مقدمہ درج

کم تنخواہ دار طبقے کے لیے خوشخبری، انکم ٹیکس کٹوتی میں کمی کردی گئی — وزیر خزانہ

کم عمری کی شادی روکنا غیرشرعی نہیں، بچوں کے حقوق کا تحفظ ضروری ہے: اعظم نذیر تارڑ