کراچی میں ای چالان سسٹم کا بڑا نقص سامنے آگیا — بےقصور شہری کو غلط چالان جاری

کراچی: ٹریفک پولیس کے الیکٹرانک چالان سسٹم کے آغاز میں ہی سنگین خامیاں سامنے آگئی ہیں، نیا نظام شروع ہوتے ہی ایک بےقصور شہری کو غلط چالان بھیج دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ای چالان کے ذریعے شہریوں کو ٹریفک قوانین کی پابندی پر آمادہ کرنے کا منصوبہ آغاز میں ہی مسائل کا شکار ہوگیا ہے۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے نمبر پلیٹ کی بنیاد پر بھیجا گیا چالان متاثرہ شخص کا نکلا ہی نہیں۔

ذرائع کے مطابق چالان پر درج نمبر پلیٹ کی تصویر اور انگلش حروف میں لکھے نمبر الگ الگ ہیں، جبکہ موٹرسائیکل کے دونوں نمبروں کے کوائف بھی مختلف نکلے۔

چالان کے مطابق خلاف ورزی 27 اکتوبر کی صبح پونے 10 بجے تین تلوار، کلفٹن کے مقام پر کی گئی، تاہم متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت اسکیم 33 میں اپنے گھر پر موجود تھا۔

ای چالان میں متاثرہ شہری کے 6 ڈی میرٹ پوائنٹس بھی درج کر دیے گئے ہیں، جس پر شہری نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا:

“میرا آج تک کبھی چالان نہیں ہوا، اس غلط چالان سے مجھے ذہنی اذیت اور دباؤ کا سامنا ہے۔”

متاثرہ شخص نے مزید کہا کہ اگر الیکٹرانک چالان سسٹم میں اس طرح کی سنگین غلطیاں ہونے لگیں تو عام شہری کہاں جائیں گے؟

رپورٹ کے مطابق ہیلمٹ نہ پہننے پر 2500 روپے کا ای چالان بھیجا گیا ہے، تاہم تصاویر اور ریکارڈ سے واضح ہے کہ نمبر پلیٹ اور موٹر سائیکل دونوں مختلف ہیں۔

شہریوں کا مطالبہ ہے کہ ٹریفک پولیس سسٹم میں موجود خامیوں کا فوری نوٹس لے تاکہ غلط چالانوں سے عوام کو بچایا جا سکے۔

Related posts

آزاد کشمیر: وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈلاک، ن لیگ نے قبل از وقت انتخابات کی شرط رکھ دی

وزیراعظم شہباز شریف نے لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کا افتتاح کر دیا — ہونہار طلبہ و طالبات قوم کا روشن مستقبل ہیں

خیبرپختونخوا کے انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری — 1349 دہشت گردوں کے کوائف شامل