بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن — فتنہ الہندوستان کے 18 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ تنظیم فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 18 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 28 اور 29 اکتوبر کو کوئٹہ اور بلیدہ کے علاقوں میں دو الگ الگ آپریشنز کیے گئے، جن میں دہشت گردوں کے ٹھکانے مؤثر طریقے سے نشانہ بنائے گئے۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق کوئٹہ کے علاقے چلتن کی پہاڑیوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 14 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

دوسری کارروائی میں ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں دہشت گردوں کے ایک اور ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا، جس کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔ یہ دہشت گرد متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے اور بھارتی حمایت یافتہ تنظیم فتنہ الہندوستان سے منسلک تھے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ دہشت گرد کو ختم کیا جا سکے۔

ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وژن “عزمِ استحکام” کے تحت انسدادِ دہشت گردی مہم بھرپور انداز میں جاری رکھیں گے۔

Related posts

مردان کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، دو افسران شہید

عیدالاضحیٰ پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ژوب میں اگلے مورچوں کا دورہ، جوانوں کے ساتھ عید منائی

پراکسیز، منفی پروپیگنڈے اور بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے ذریعے پاکستان کی ترقی اور استحکام سبوتاژ کرنے کی کوشش کرنے والی دشمن قوتیں اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی,عاصم منیر