وفاقی کابینہ سے 27 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ کل منظور ہونے کا امکان

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل صبح 9 بجے طلب کر لیا ہے، جس میں 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی کابینہ کو ترمیم کے مسودے پر بریفنگ دی جائے گی، جس کے بعد کابینہ اس کی منظوری دے گی۔

اتحادی جماعتوں سے رابطے تیز

حکومت نے 27 ویں ترمیم پر اتفاق رائے کے لیے اتحادیوں سے رابطے تیز کر دیے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف سے:
• ایم کیو ایم پاکستان
• ق لیگ
• استحکام پاکستان پارٹی

کے وفود کی الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں، جن میں ترمیم سے متعلق مشاورت کی گئی۔

ایم کیو ایم کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے ایم کیو ایم کے بلدیاتی قانون سے متعلق مسودے کو 27 ویں آئینی ترمیم میں شامل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، اور مسلم لیگ (ن) اس کی حمایت کرے گی۔

سینیٹ سے منظوری پہلے

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی نے طے کیا ہے کہ ترمیم پہلے سینیٹ سے منظور کرائی جائے گی۔

سینیٹ میں منظوری کے لیے 64 ووٹ درکار ہیں، جبکہ حکومتی اتحاد کے پاس 61 ووٹ ہیں، اس لیے جے یو آئی (ف) یا اے این پی کے تین اراکین کی حمایت درکار ہوگی۔

قومی اسمبلی میں صورتحال

قومی اسمبلی میں ترمیم کے لیے 224 ووٹ درکار ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت کو 237 ارکان کی حمایت حاصل ہے، جن میں:
• مسلم لیگ (ن): 125
• پیپلز پارٹی: 74
• ایم کیو ایم پاکستان: 22
• پاکستان مسلم لیگ: 5
• استحکام پاکستان پارٹی: 4
• مسلم لیگ ضیا، نیشنل پارٹی، باپ کے ایک ایک رکن
• اور 4 آزاد ارکان شامل ہیں۔

وزرا کے غیر ملکی دورے منسوخ

ترمیم کی منظوری یقینی بنانے کے لیے وزیراعظم نے وفاقی وزرا اور ارکانِ پارلیمنٹ کے غیر ملکی دورے منسوخ کر دیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ آئندہ ہفتے پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے

Related posts

بیرسٹر گوہر کا حکومت پر آئینی ترامیم رات کی تاریکی میں منظور کرانے کا الزام

چمن بارڈر پر افغانستان کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ، پاکستانی فورسز کا مؤثر اور ذمہ دارانہ جواب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے چینی سرمایہ کار وفد کی ملاقات، پنجاب میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پر گفتگو