سیف اللہ ابڑو کا سینیٹ میں خطاب؛ آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے بعد مستعفی ہونے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے بعد سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔ سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ وہ یہ ووٹ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے احترام میں دینے آئے۔

آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے بعد ایوان میں خطاب کرتے ہوئے سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی فتح پوری قوم کے لیے قابل فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جتنی عزت جنرل عاصم منیر کو دی، وہ کسی اور پاکستانی صدر یا وزیراعظم کو نہیں ملی۔

سیف اللہ ابڑو نے مزید کہا کہ “یہی ایوان ہے، پہلے یہی کام فروغ نسیم کرتے تھے، آج آپ کر رہے ہیں اور پی ٹی آئی کی حکومت آئے گی تو یہی کام بیرسٹر علی ظفر کریں گے۔”

انہوں نے بتایا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے دوران ان کے خاندان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ان کے مطابق اُس وقت ان کی اہلیہ کو گرفتار کیا گیا اور ان کے خاندان کے دس افراد کو حراست میں لیا گیا، مگر اس پر کسی پی ٹی آئی رکن نے ان کی حمایت نہیں کی۔

خطاب کے دوران سیف اللہ ابڑو نے اعلان کیا کہ وہ سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہو رہے ہیں۔

Related posts

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اثاثوں کی تفصیلات مقررہ وقت میں جمع نہ کرانے پر قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے درجنوں اراکین کی رکنیت معطل کر دی

والڈ سٹی اتھارٹی لاہور کی ناقص کارکردگی بے نقاب، سیاحت کے فروغ کا اہم منصوبہ التوا کا شکار

محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مقرر، نوٹیفکیشن جاری