جے یو آئی نے سینیٹر احمد خان کو پارٹی سے نکال دیا

اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) نے سینیٹر احمد خان کی پارٹی رکنیت ختم کر دی۔ جے یو آئی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق احمد خان کو 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر پارٹی سے خارج کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سینیٹر احمد خان نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی، اس لیے انہیں فوری طور پر سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہو جانا چاہیے۔ جے یو آئی نے واضح کیا کہ اگر احمد خان نے استعفیٰ نہ دیا تو ان کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ سینیٹ نے 27 ویں آئینی ترمیم 64 ووٹوں کی بھاری حمایت کے ساتھ منظور کی تھی، جبکہ اس کے خلاف کوئی ووٹ نہیں آیا تھا۔ اس ترمیم کی حمایت میں ووٹ دینے والے اراکین میں سینیٹر احمد خان بھی شامل تھے۔

Related posts

رانا ثنااللہ کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے سسٹم سے متعلق حالیہ بیان پر وضاحت

پاکستان نے افغان طالبان کی جانب سے پاکستان سے افغانستان اسلحہ اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے دعوے کو سختی سے مسترد کردیا

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیے کے درمیان ہونے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو ملکی تاریخ اور خطے کے لیے ایک اہم اور تاریخی پیشرفت قرار