وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین کا پہلا حکم جاری، رجسٹرار اور سیکرٹری تعینات

اسلام آباد: نو قائم شدہ وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے منصب سنبھالنے کے بعد پہلا انتظامی حکم جاری کرتے ہوئے اہم تعیناتیاں کر دیں۔

جاری کردہ حکم کے مطابق سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد حفیظ کو رجسٹرار وفاقی آئینی عدالت تعینات کر دیا گیا ہے۔ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق محمد حفیظ اللہ وفاقی آئینی عدالت کے پہلے رجسٹرار ہوں گے۔

اس کے علاوہ مظہر بھٹی کو سیکرٹری ٹو چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت مقرر کیا گیا ہے۔

چیف جسٹس کی منظوری کے بعد دونوں عہدوں کے نوٹیفکیشن باضابطہ طور پر جاری کر دیے گئے ہیں، جس کے ساتھ ہی وفاقی آئینی عدالت کے انتظامی ڈھانچے کی تشکیل کا باضابطہ آغاز ہو گیا ہے۔

Related posts

اسلام آباد: تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے پر وزیراعظم کی ہنگامی کمیٹی قائم

پاکستان بھر میں ڈرون اُڑانے پر پابندی — سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سخت اقدامات

پاک فضائیہ کی کارروائی: ننگرہار میں مبینہ ایمونیشن ڈیپو تباہ، سرحدی کشیدگی میں اضافہ