لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا کا عہدے سے استعفیٰ

لاہور: لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے اپنا استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر صدرِ مملکت کو ارسال کر دیا ہے۔

جسٹس شمس محمود مرزا سینیارٹی لسٹ میں پانچویں نمبر پر تھے اور انہوں نے 22 مارچ 2014 کو لاہور ہائیکورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔

وہ لاہور ہائیکورٹ کی ایڈمنسٹریشن کمیٹی کے بھی رکن تھے اور عدالتی انتظامی امور میں اہم کردار رکھتے تھے۔

جسٹس شمس محمود مرزا کے استعفے کے بعد ہائیکورٹ میں ایک سینئر نشست خالی ہو گئی ہے، جس پر نئی تعیناتی کا فیصلہ جوڈیشل کمیشن کرے گا۔

Related posts

(نیب) کے مقدمات میں مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کا اختیار سپریم کورٹ کے بجائے وفاقی آئینی عدالت کو حاصل

ایچ ای سی سے تصدیق شدہ ڈگریاں جمع نہ کرانے پر پنجاب بار کونسل کا بڑا ایکشن

نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں اسکولوں اور دیگر عوامی سہولیات کی اراضی کمرشل مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہو سکتی