اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی انٹرا کورٹ اپیل سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز کی جانب سے دائر انٹرا کورٹ اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بینچ 24 نومبر کو ساڑھے 11 بجے اپیل پر سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس حسن رضوی، جسٹس باقر نجفی، جسٹس کے کے آغا، جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ شامل ہیں۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے اسلام آباد میں ججز کے تبادلے کو درست قرار دیا تھا، جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے اس فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی۔

وفاقی آئینی عدالت مقررہ تاریخ کو اس اہم اپیل کی سماعت کرے گی جس کا تعلق عدالتی انتظامی اختیارات اور ججز کے تبادلوں سے جڑا ہوا ہے۔

Related posts

کراچی میں قائم یوایس قونصلیٹ جنرل کراچی پر دھاوا بولنے والے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے تعینات اہلکاروں نے فائرنگ کی

صیہونیت انسانیت کے لیے سنگین خطرہ ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد: تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے پر وزیراعظم کی ہنگامی کمیٹی قائم