پاک بحریہ نے اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا

اسلام آباد: پاک بحریہ نے پاکستان میں تیار کردہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ میزائل سمندری اور زمینی اہداف کو اعلیٰ درستی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور شاندار گائیڈنس اور اہم خدوخال کا حامل ہے۔

ٹیسٹ فلائٹ کا مشاہدہ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف، سینئر سائنسدانوں اور انجینئروں نے کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کامیاب تجربہ پاکستان کی تکنیکی مہارت اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پاک بحریہ کے عزم کا مظہر ہے۔

صدر مملکت، وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کامیاب تجربے پر شریک یونٹس اور سائنسدانوں کو مبارک باد دی، جبکہ دیگر سروسز کے چیفس نے بھی ان کی کامیابی کو سراہا۔

Related posts

اسلام آباد: تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے پر وزیراعظم کی ہنگامی کمیٹی قائم

پاکستان بھر میں ڈرون اُڑانے پر پابندی — سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سخت اقدامات

پاک فضائیہ کی کارروائی: ننگرہار میں مبینہ ایمونیشن ڈیپو تباہ، سرحدی کشیدگی میں اضافہ