آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کا شیڈول جاری، پاکستان اور بھارت کا میچ 15 فروری کو

ممبئی: آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ ایونٹ 7 فروری سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا اور اس کے میزبان بھارت اور سری لنکا مشترکہ طور پر ہوں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچز سات وینیوز پر کھیلے جائیں گے: چنئی، نئی دہلی، کولکتہ، ممبئی، احمد آباد، کولمبو اور کینڈی۔ 20 ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، جہاں ہر گروپ کی ٹاپ 2 ٹیمیں سپر 8 کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ سپر 8 میں 8 ٹیمیں دو گروپس میں تقسیم ہوں گی، اور ہر گروپ کی ٹاپ 2 ٹیمیں سیمی فائنل میں جائیں گی۔

گروپس کا مکمل شیڈول:
• گروپ A: بھارت، پاکستان، امریکہ، نیدرلینڈز، نمیبیا
• گروپ B: آسٹریلیا، سری لنکا، آئرلینڈ، زمبابوے، عمان
• گروپ C: انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، بنگلا دیش، نیپال، اٹلی
• گروپ D: نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، افغانستان، کینیڈا، یو اے ای

پاکستان کے میچز:
• پہلا میچ: 7 فروری بمقابلہ نیدرلینڈز
• دوسرا میچ: 10 فروری بمقابلہ امریکہ (کولمبو)
• پاکستان اور بھارت: 15 فروری (کولمبو)
• چوتھا میچ: 18 فروری بمقابلہ نمیبیا

سپر 8 مرحلہ 21 فروری سے یکم مارچ تک کھیلا جائے گا۔ پہلا سیمی فائنل 4 مارچ کو کولکتہ جبکہ دوسرا سیمی فائنل 5 مارچ کو ممبئی میں ہوگا۔ پاکستان کی سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کی صورت میں میچ کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

ورلڈکپ فائنل کے لیے احمد آباد کا انتخاب کیا گیا ہے، تاہم اگر پاکستان فائنل تک پہنچتا ہے تو میچ کولمبو میں ہوگا۔

Related posts

تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ پھر ناکام، انگلینڈ کے خلاف 133 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ

لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع، موبائل ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اگلے ایڈیشن کو روایتی شیڈول سے پہلے جنوری میں منعقد کرانے کی تجویز